ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پھر اندازی کی کوشش کی گئی، اس دوران لاہور میں ڈرون گرنے سے پاک فوج کے 4 جوان زخمی اور سندھ میں ایک شہری شہید ہوگیا۔ میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ 7 اور 8 مئی کی رات بھارت نے دوبارہ جارحیت کا مظاہرہ کیا، بھارت نے گزشتہ رات مختلف مقامات پر ڈرون بھیجے، پاک فوج نے لاہور، گوجرانولا، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی سمیت 12 شہروں میں بھارتی ڈرون مار گرائے، ڈرون گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، ایک بھارتی ڈرون پاکستانی فوجی تنصیب سے ٹکرایا جس میں پاک فوج کے 4 اہلکار زخمی ہوئے اور عسکری سامان کو معمولی نقصان پہنچا۔
