”آپریشن تندور کا آغاز ہوگیا۔“
ایک طرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے ساتھ کارروائیاں جاری ہیں تو دوسری جانب پاکستانی عوام نے حسبِ عادت اپنی حس مزاح کی دھار تیز کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیا، اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میمز شئیرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صارفین پاکستان آرمی کے ہاتھوں افغان طالبان کے خلاف بھرپور کارروائیوں پر مضحکہ خیز میمز شئیر کرتے نظر آئے، اور ایکس پر باقاعدہ ’آپریشن تندور‘ ٹاپ رینڈ بن گیا۔چونکہ پاکستان میں مقیم افغان شہری تندور کا کام کرنے کے لیے مشہور ہیں اسی لیے ”تندور“ ٹاپ ٹرینڈ اختیار کر گیا ہے۔
