بنگلہ دیش میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوف و ہراس کا شکار

بنگلہ دیش میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلہ جمعہ کی دوپہر ایک بج کر 54 منٹ پر آیا اور کئی سیکنڈز تک محسوس کیا گیا۔ بنگلہ دیش میٹیریولاجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز ست خیرانامی علاقے میں سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔فوری طور پر زلزلے سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی جیالوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 5.3 بتائی ہے۔