بہاولپورکےحلقہ این اے 168میں ضمنی الیکشن کی سیکیورٹی کےلیے فوج اوررینجرز تعینات

بہاولپورکےحلقہ این اے 168میں ضمنی الیکشن احمد عمران باجو ہ کی کام یابی کا امکان

وفاقی حکومت نےبہاولپورکےحلقہ این اے 168میں ضمنی الیکشن کی سیکیورٹی کےلیے فوج اوررینجرز تعینات کر دی۔الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کی درخواست پر تعیناتی کی گئی ۔ادھر الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم کر دیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی وزارت داخلہ نےبہاولپورکے حلقہ این اے 168کے ضمنی الیکشن کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا آرڈر متعلقہ اداروں اورحکام کوبھجوادیا، اس تعیناتی کامقصدضمنی انتخاب کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانا ہے، فوج اور رینجرز سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے،ذرائع کے مطابق رینجرز کو سیکنڈ اور فوج کو تھرڈ ٹیئر کیو آر ایف موڈ میں تعینات کیا گیا ،واضح رہے یہ نشست مسلم لیگ نون کے ملک اقبال چنڑکےانتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ادھر الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں ،الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیےگئے ۔ عوام ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی (EMCC) سنٹر کے عملہ سے ای میلcomplaints@ecp.gov.pk پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیے (EMCC)میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔ فیکس نمبر 0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔