جو تباہی ہوئی ہے اسے پہلے سے بہتر بنا کر دوبارہ تعمیر کریں گے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جو تباہی ہوئی ہے اسے پہلے سے بہتر بنا کر دوبارہ تعمیر کریں گے۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مسلط کی گئی ظالمانہ جنگ کے 15 دن ہوچکے ہیں۔ امریکا اسرائیل جنگ کے باوجود ایران میں حالات معمول پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی خدمات کی فراہمی میں کوئی بڑا تعطل نہیں، ایرانی عوام کے تعاون سے اس صورتحال کو بھی گزار لیں گے۔

آبنائے ہُرمُز کو کھلا رکھنے کیلئے امریکا کے ساتھ کئی ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہُرمُز کو کھلا رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کئی ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔