سونے کی قیمت بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت بڑی کمی کے بعد 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی پڑے ہیں، جہاں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر قیمتیں گرنے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے ہوگئی۔