اسلام آباد —- پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2 اپریل کو آٹزم آگاہی ڈے منایا گیا، جس کا مقصد آٹزم سے متاثرہ افراد اور ان کے اہلِ خانہ کے مسائل کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں شعور پیدا کرنا تھا ، اس حوالے سے کیپیٹل ڈائگنوسٹک سنٹر میں آٹزم آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد آٹزم کے بڑھتے رحجان کو روکنا اور عام افراد میں آگاہی پیدا کرنا تھا ، سیمینار کی نظامت نوید کھوکھر نے کی ، تلاوت قرآن پاک کے بعد عبدالوحید بابی نے اپنی خوبصورت آوز میں نعت رسول مقبول پیش کی ، سیمینار میں مختلف شعبوں کے ڈاکٹرز اور ماہرین نے اپنے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں آٹزم کے شکار بچوں اور افراد کے ساتھ برابری کا رویہ اور توجہ کے ساتھ ساتھ انھیں سماجی زندگی کا حصہ بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئیے جائیں ، نامور چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر جے کرشنا نے اس موقع پر کہا کہ آٹزم کے شکار بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں والدین کو نہ صرف بچوں پر بلکہ اپنے رویے اور ارد گرد کے ماحول کو بھی بہتر کرنا ہوگا تاکہ ہم اس آٹزم ڈس آرڈر پر قابو پا سکیں ۔تقریب کے مہمان خصوصی اور کیپیٹل ڈائگنوسٹک سنٹر کے فاؤنڈر چیئرمین سعید جان مروت نے کہا کہ آٹزم کوئی بیماری نہی بلکہ یہ ایک رویہ ہے جس پر توجہ دینے اور علاج کے زریعے قابو پایا جا سکتا ہے ، ہمیں اپنے ارد گرد کے معاشرے میں آٹزم کے شکار بچوں اور دیگر افراد پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ، سیمینار سے ڈاکٹر بخت زادہ نامور سی این ٹی اسپیشلسٹ ، ڈاکٹر خورشید خواجہ ، ڈاکٹر قرت العین ماہر نفسیات ، ڈاکٹر نبیحہ ماہر نفسیات ، ڈاکٹر امبرین ، ڈاکٹر زیبا ، ڈاکٹر سحر نے خطاب کیا ، جبکہ دیگر شرکاء میں ایڈمن انچارچ کیپیٹل کئیر انٹرنیشنل ہسپتال سعید رفیق ، ڈاکٹر فیصل ، آ ل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے عبدالوحید بابی ، فرحان احمد ، محمد ابرار ، ثاقب خان ، نثار خان ، شوکت گنڈاپور اور دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات شامل تھیں ۔
