عبدالرزاق سیال سے ملاقات اور کامیابی پر مبارکباد

راولپنڈی—–پاکستان ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) کے صدر شوکت ملک، سینئر نائب صدر نثار چوہدری اور سید آصف علی شاہ پرمشتمل نمائیدہ وفد نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے حالیہ الیکشن میں ڈیموکریٹس پینل کے نومنتخب صدر عبدالرزاق سیال سے ملاقات کی اور انہیں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اورگلدستہ پیش کیا
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفد نے عبدالرزاق سیال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں نیشنل پریس کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرے گا۔ اورراولپنڈی پریس کلب کی حالت زار کو بہتر بنانے کے علاوہ راولپنڈی کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ صحافتی برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی اتحاد اور تعاون ناگزیر ہے۔عبدالرزاق سیال نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ادارے کی بہتری کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں صحافتی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا