سید عطا اللہ شاہ کی اہلیہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد( )پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی فنانس سیکرٹری سید عطا اللہ شاہ کی اہلیہ انتقال کر گئیں جن کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے اوگی، مانسہرہ میں ادا کر دی گئی،اس موقع پرپاکستان ورکرز فیڈریشن کے سرپرستِ اعلیٰ چوہدری محمد یٰسین، جنرل سیکرٹری اسد محمود، صدر شوکت علی انجم، چیئرمین عبدالرحمان عاصی، منیر اختر بٹ، چوہدری محمد اشرف، عمر سلیمی، اشتیاق ورک اور چوہدری بلال محمود سمیت دیگر عہدیداران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سید عطا اللہ شاہ اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر انھوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرجمیل عطافرمائے۔