سوزوکی نے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں اپنی نئی کراس اوور گاڑی فرونکس (Fronx) باضابطہ طور پر لانچ کر دی ہ

سوزوکی نے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں اپنی نئی کراس اوور گاڑی فرونکس (Fronx) باضابطہ طور پر لانچ کر دی ہے۔

یہ ماڈل پہلے پاکستان آٹو شو میں پیش کیا گیا تھا جہاں اسے گاڑیوں کے شوقین افراد اور ممکنہ خریداروں کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں کراس اوور اور ایس یو وی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے باعث مختلف کمپنیوں نے نئے ماڈلز متعارف کرائے ہیں، اور سوزوکی نے بھی اسی مقابلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے فرونکس لانچ کی ہے۔