12 مئی 2026
اسلام آباد ()نیشنل پریس کلب کے ممبران اور ان کی فیملیز کے علاج معالجے اور مرحوم ممبران کے بچوں کے تعلیمی وظائف سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے نیشنل پریس کلب اور جماعت اسلامی اسلام آباد کے ذیلی ادارے الخدمت ارفن پروگرام اور الخدمت رازی ہسپتال اسلام آباد کے درمیان معاہدہ ،جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر انجینئر نصراللہ رندھاوا اور نیشنل پریس کلب کے قائمقام صدر احتشام الحق نے معاہدے پر دستخط کئے، ممبر گورننگ باڈی محمد عاصم جیلانی،نیشنل پریس کلب کی جانب سے کو آ رڈینیٹر ہونگے جبکہ جماعت اسلامی اسلام آباد کی جانب سے رب نواز ملک ڈائریکٹر میڈیا کوآرڈینیٹر ہونگے، معاہدے کی تقریب میں قائمقام صدر احتشام الحق،سیکرٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان راؤ،سیکرٹری خزانہ عابد عباسی،ممبر گورننگ باڈی عاصم جیلانی ،مدثر لانگ،سردار یوسفزئی،ڈائریکٹر میڈیا جماعت اسلامی رب نوازملک ،شاہد اجمل و دیگر نے شرکت کی ۔ نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ میڈیا جن مسائل کاشکار ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، پریس کلب نے اپنے ممبران کے فلاح کے لیے اچھا اقدام اٹھایا ہے ۔ معاہدہ میں صحت کے شعبے سمیت تعلیم و دیگر آٹھ شعبہ جات شامل ہونگے ۔جس میں بچوں کو آئی ٹی کے کورسز اور نیشنل پریس کلب کے مرحوم ممبران کے بچوں کے تعلیمی وظائف اور فلاح پر بھی کام ہوں گے ۔ الخدمت کے تحت 8 شعبوں میں کام کررہے ہیں ۔الخدمت کے تحت ہر شعبے میں پریس کلب کے ممبران کو سہولت فراہم کی جائےگی جبکہ وفاقی دارالحکومت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا 60فیصد حصے کا برا حال ہے اور دوسری طرف مہنگائی بھی انتہاء کی ہے ۔بری امام میں دو یونین کونسل کو ختم کردیا گیا جبکہ دوسری طرف ون کانٹیٹیوشن ایونیو کی عمارت بچ جاتی ہے ۔ رازی ہسپتال اسلام آباد میں بہترین سہولیات دی جارہی ہیں 15سو مریض روزانہ او پی ڈی میں علاج کرارہے ہیں۔مریضوںکا عزت نفس کا مکمل خیال رکھتے ہوئے بہترین علاج کیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے علاج پر خصوصی رعایت دیں گے، نیشنل پریس کلب جو طریقہ کار بنائے گا اس پر عمل کیا جائے گا ،انہوں نےکہا کہ جماعت اسلامی15مئی کو مہنگائی کے خلاف اسلام آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا نعیم الرحمان خطاب کرینگے، اس موقع پرقائم مقام صدر نیشنل پریس کلب احتشام الحق نے کہاکہ ہم اپنے ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھاتے ہیں جماعت اسلامی /الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ سے ممبران کلب کو صحت کی سہولیات میں رعایت دی جائےگی جبکہ مرحوم ممبران کے بچوں کو تعلیمی وظائف سمیت دیگر پروگرامز میں بھی معاونت فراہم کی جائے۔گی ۔سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے کہاکہ معاہدے کے تحت پریس کلب کے ممبران کے لیے علاج پر خصوصی رعایت دی جائے گی، فنانس سیکرٹری عابد عباسی نے کہاکہ نیشنل پریس کلب ہمیشہ اپنے ممبران کی سہولت کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے، تعاون کرنے پر میں جماعت اسلامی اسلام آباد کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔مرحوم ممبران کے اہلخانہ بھی اس سے مستفید ہوں گے ۔صحافیوں کے علاج پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔
