منشیات فروشی کے خلاف احتجاج

اسلام آباد—– تھانہ تھانہ کرپا کے علاقے پنڈ بھگوال کے رہائشیوں نے منشیات فروشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر داخلہ ، آئی جی اسلام آباد سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقے پنڈ بھگوال میں سر عام منشیات فروخت کی جاتی ہے جسے روکنے والا کوئی نہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل منشیات کے عادی بن رہے ہیں ،منشیات فروش اتنے با اثر ہیں کہ کوئی ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو تشویش لاک ہے کہ آنے والی نسل کو ان منشیات فروشوں سے کس طرح بچایا جائے لہذا اس پنڈ بھگوال میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اس منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا دلایا جائےجو نوجوان نسل کونگل رہی ہےاوران کا مستقبل داغ داغ کررہی ہے جن کے ساتھ کئی زندگیاں وابسطہ ہوتی ہیں ان کے بہن بھائی والدین اور بچے جو اس منشیات کی لعنت سے تنگ ہیں ۔