سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس کی تجویز منظور

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس کی تجویز منظور کرلی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق یوٹیوب سے ڈالرز بینک میں آئیں گے تو وہاں ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا، ملک میں اس وقت سوشل میڈیا سےکمائی 10 ارب روپے تک ہے۔ ایف بی آر حکام نے بتایاکہ سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگےگا، حکام نے ایکسپورٹرز پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کے خاتمے کی تجویز بھی منظور کرلی۔