موسیاد ایکسپو ترکیہ میں پہلا میرا برانڈ پاکستان پویلین قائم ہوگا۔

جگہ مختص کرالی گئی خواہشمند کمپنیز فورا رجسٹریشن کرالیں۔سہیل عزیز

کراچی سیکریٹریٹ میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے،لاہور ایکسپو کی تیاریوں کا بھی جائزہ۔

کراچی——-پاک انٹرنیشنل بزنس فورم اس سال ترکیہ میں ہونے والی موسیاد ایکسپو میں میرا برانڈ پاکستان کا پویلین قائم کرے گی ،اس مقصد کے لئیے منتظمین سے پاکستانی پویلین کے لئیے جگہ مختص کرالی گئی ہے، پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کراچی چیپٹر کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں استنبول میں23 تا26 ستمبر ہونے والی موسیاد ایکسپو کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،فورم کے کراچی چیپٹر کے صدر اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر۔ سہیل عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں معروف پاکستانی برانڈز اور خصوصا میرا برانڈ پاکستان کی ایکسپو میں شرکت کرنے والے پاکستانی برانڈز کو اس انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی گئی ، جو تمام تجارتی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے ملاقات کرکے انہیں ایکسپو میں شرکت کی دعوت دے گی، اجلاس میں اگست کی 14 سے 16 تاریخ تک لاہور میں میرا برانڈ پاکستان میں شرکت اور تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا، کراچی چیپٹر کے صدر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیرز سہیل عزیز نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ موسیاد ایکسپو میں پاکستانی پویلین قائم کی جارہی ہے، انہوں نے بتایا کہ خواہشمند کمپنیز فوری طور پر رجسٹریشن کروالیں تاکہ انکو ویزہ وغیرہ کے حصول میں مدد اور بہترین پیکیجز فراہم کئیے جاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایکسپو مسلم دنیا کی سب سے بڑی ایکسپو ہےاور اس میں سوسے زاید ممالک حصہ لے رہے ہیں،واضح رہے کہ انٹرنیشنل اسلامک بزنس فورم کا ہیڈ کوارٹر ترکیہ میں ہے اور یہ 1995 میں سابق وزیر اعظم نجم الدین اربکان،قاضی حسین احمد اور بین الاقوامی اسلامی تحریکوں کی کوششوں سے قائم کیا گیا تھا،دنیا کے 100 ممالک مین انٹرنیشنل اسلامک بزنس فورم کی شاخیں ہیں ،بنیادی طور پر یہ اسلامی دنیا کے کاروباری اداروں اور برانڈز کے فروغ کے لئیے قائم کیا گیابے۔اجلاس میں جنرل سیکریٹری محمد عامر رفیح، سینئیر نائب صدر میجر ر عبدالواحد غوری، سمیت کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اور لاہور اور موسیاد ایکسپو کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کاعزم ظاہر کیا گیا۔آخر میں حال ہی میں انتقال کرجانے والے احباب کے لئیے مغفرت اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔