عالمی شہرت یافتہ کامیڈین افتخار ٹھاکر کا اسلام آباد میں ‘قاضی فارم ہاؤس’ کا دورہ

معروف اداکار افتخار ٹھاکر کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت چیئرمین قاضی گروپ آف کمپنیز شوکت محمود قاضی سے بزنس کے حوالے سے ملاقات۔اور نئے لانچ ہونے والے موٹر سائیکل کے حوالے سے ایم یو ساین کیے۔

پاکستان کے نامور اداکار اور عالمی شہرت یافتہ کامیڈین افتخار ٹھاکر نے گزشتہ روز اسلام آباد میں واقع ‘قاضی فارم ہاؤس’ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت، حق ٹرسٹ اور قاضی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین جناب شوکت محمود قاضی سے کاروباری ایک خصوصی اور خوشگوار ملاقات کی اس ملاقات میں بزنس کے حوالے سے ایم یو ساین کیا گیا۔اس پروقار نشست میں سماجی اور شوبز سے جڑی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ملاقات میں ضیاء قاضی، خباب قاضی، راجہ شفیق، قاضی ابراہیم پاشا، اور وحید الزماں بطور خاص موجود تھے۔ ان کے علاوہ افتخار ٹھاکر کے ہمراہ آئے ہوئے دیگر مہمانوں نے بھی اس بزنس میٹنگ میں شرکت کی۔
#Islamabad