لاڑکانہ۔۔۔
اسلام آباد میں محترمہ ناھید خان کا گھر سی ڈی اے کی جانب سے مسمار کرنے کے خلاف 13 جولائی کومحترمہ ناھید خان کہ سول کورٹ میں سول جج حیدر شاھ کی عدالت میں مقرر ہے جب کہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے محترمہ ناھید خان کو اسٹے آرڈر بھی مل چکا ہے اور اب سی ڈی اے کی باری ہے کہ وہ عدالت کے سامنے اپنا جواب داخل کروائیں ،اب تک اس کیس کے حوالے سے ناھید خان کا کہنا ہے کہ ان کے کاغذات مکمل ہیں اور ھر چیز ان کی مکمل ہے اور انھوں نے جو درخواست عدالت کو بھیجی تھی ابھی تک سی ڈی اےے اس کا جواب داخل نھیں کروایا ہے ،اس سے پہلے بھی سی ڈی اے سے جو ہماری ملاقاتیں ہوئی ہیں ان کے کہنے کے باوجود بھی سی ڈی اے نے اپنی پوزیشن واضع نھیں کی ہے دیکھنا یہ ہے کہ سی ڈی اے عدالت کے سامنے کیا جواب پیش کرتا ہے ،اب تک جو بھی سی ڈی اے کی طرف سے کار روائی ہوئی ہے بغیر نوٹس کے ہوئی ہے اور بغیر وجوھات جاننے کے ہوئی ہے اور کسی بھی عمل میں کوئی نوٹس جاری نھیں کیا گیا
