دبئی کے ڈیولپر نے مشرقی لندن میں 2.5 بلین پاؤنڈ کے نئے شہر کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق دریائے ٹیمز کے کنارے 5ہزار گھر اور پبلک پارک تعمیر کیے جا سکتے ہیں۔ برطانو ی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم ایک پراپرٹی ڈیولپر، جس کی بنیاد مشرق وسطیٰ کی رائلٹی نے رکھی تھی، نے مشرقی لندن کی 2.5 بلین پاؤنڈ کی تخلیق نو کے اپنے منصوبوں کے پہلے مرحلے کی نقاب کشائی کی ہے۔ادارے کو سعودی عرب کے شہزادہ خالد بن الولید بن طلال اور متحدہ عرب امارات کے شیخ سلطان بن احمد القاسمی (شارجہ) نے مشترکہ طور پر قائم کیا، جس نے گزشتہ نومبر میں لندن کے ڈیولپر کی اسٹون سے تھیم سائیڈ ویسٹ میں 80 فیصد حصص خریدے، 225 ملین پاؤنڈز کی ادائیگی کی اور 100 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا وعدہ بھی کیا تھا۔ڈیولپرز ٹرانسپورٹ فار لندن کے ساتھ ایک نئے ریلوے اسٹیشن کے قیام پر بھی کام کر رہے ہیں رائل ڈاکس کے علاقے میں تھیم سائیڈ ویسٹ کے نام سے ابتدائی طور پر 15سو گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوگا، تاریخی اسکیم کے پہلے مرحلے میں چھ عمارتوں اور ایک عوامی پارک کی تعمیر ہوگی۔
