سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے صدرِ پاکستان کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے

یومِ آزادی کے موقع پر سعودی قیادت کی جانب سے صدرِ پاکستان کو مبارکباد اور پاکستانی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے صدرِ پاکستان کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے۔ سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تہنیتی پیغامات میں پاک سعودی برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔