این اے168 امید وار احمد عمران باجوہ کا بیان

پاکستان کی آبادی میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے لیکن انتظامی ڈھانچہ اب بھی بڑی حد تک پرانے نظام کے مطابق ہے،کروڑوں افراد پر مشتمل صوبوں میں دور دراز علاقوں تک انتظامی سہولیات اور وسائل کی بروقت فراہمی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے،شہریوں کو معمولی سرکاری امور کے لیے بھی صوبائی دارالحکومتوں کا سفر کرنا پڑتا ہے، اس لیے مزید صوبوں اور انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انتظامی یونٹس بڑھانے سے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ کم، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کا عمل تیز ہوگا۔ اس اہم قومی معاملے پر بھرپور سیاسی تربیت اور مثبت سیاسی کردار ضروری ہے۔ تہذیب، رواداری، برداشت اور تکریم کی سیاست پر یقین ہے، گالم گلوچ اور تنگ نظری کو سیاست نہیں کہا جاسکتا۔