ایبٹ پبلک سکول کے یوم والدین اور تقریب انعامات 2026 کے موقع پر ایک نہایت شاندار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر وزیر مملکت برائے فیڈرل تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت محترمہ وجیہہ قمر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ایبٹ اباد پبلک سکول ایبٹ اباد کا قیام 1960 کی دہائی میں لایا گیا اس ادارے کے ذمے اعلی تعلیمی خدمات تفویض کی گئی تھیں۔ یہ ادارہ گذشتہ 66 سال سے تعلیمی میدان میں اپنی خدمات نہایت ذمہ داری اور احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے۔ یاد رہے ایبٹ اباد پبلک سکول ایک اقامتی تعلیمی درسگاہ ہے جہاں پر طلبہ کی کلی نشوونما کی جاتی ہے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں اور اہلیتوں کو تلاش کر کے ان کو بہتر بنایا جاتا ہے ایبٹ اباد پبلک سکول کے سابقہ طلبا پاکستان کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں عسکری ادارے، سول سروسز، انٹرپنیورشپ اورطب اور انجینئرنگ، پولیس، کسٹمز انکم ٹیکس کے علاوہ ہر شعبے میں اس سکول کے طلبہ نیک نام کما رہے ہیں اس وقت ایبٹ اباد پبلک سکول کے پرنسپل اختر علی قریشی بھی اسی ادارے کے فارغ یافتہ طالب علم ہے یوم والدین کی تقریب کا اغاز کلام پاک کی تلاوت و ترجمہ کے ساتھ ہوا یہ ترجمہ اردو انگریزی اور چائنیز زبان میں تھا اس کے بعد پی ٹی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا سکول کے طلبا نے ملی نغمے کلام اقبال مزاحیہ قوالی اور ہندکو لوگ کہانی کا ڈرامے کی صورت پیش کرنے کے علاوہ گھڑ سواری کے کرتب اور جمناسٹک کے کرتبوں سے سکول کے پنڈال کو سجایا۔ئے ہوئے مہمان خاص طور پر والدین کو محظوظ کیا گھڑ سواری کا اغاز گزشتہ سال پرنسپل اختر علی قریشی کی خاص دلچسپی کا مظہر ہے اس تقریب سعید سے خطاب کرتے ہوئے وجیہہ قمر وزیر مملکت برائے فیڈرل تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پرنسپل اختر علی قریشی کی سرکردگی میں ایبٹ اباد پبلک سکول دوبارہ اپنی اس راہ پر گامزن ہو چکا ہے جس کا منطقی نتیجہ بچوں کی بہتر نگہداشت اور پرورش کے ساتھ ان کی تعلیمی ترقی ہے انہوں نے اس تقریب کی رنگا رنگ سرگرمیوں کو دیکھ کر طلبا اور اساتذہ کی محنت اور کوششوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایبٹ اباد پبلک سکول سچے پاکستانی اور کھرے مسلمان پاکستانی معاشرے کے لیے تیار کر رہا ہے جو انشاءاللہ ہمارے محفوظ کل کی ضمانت ہے انہوں نے پرنسپل اختر علی قریشی کی اے ائی کے حوالے سے کاوشوں اور سکول کی لیباٹریوں کے علاوہ کیمپس اور اسکول کی تاریخی عمارت کی تعمیر اور مرمت کے ساتھ ساتھ جماعتوں کو ڈیجیٹائز کرنے کی کاوش کو بھی بہت سراہا وزیر مملکت اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت تعلیمی ترقی اور تدریسی بہبود کے لیے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے اس تقریب کے دوسرے مرحلے میں سال بھر کی طلباء کی محنت اور کاوشوں سے جیتے گئے انعامات اور اعزازات کی تقسیم تھی طلبہ میں اسناد تمغے اور ٹرافیوں تقسیم کی گئی اس موقع پر ایبٹ پبلک سکول کے سابقہ پرنسپل صاحبان اساتذہ کرام میڈیا کے افراد ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان اور والدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی یاد رہے ایبٹ اباد پبلک سکول ایبٹ اباد کے ان چند نامی گرامی اسکولوں میں سے ہے جہاں پر بچے اپنے خوابوں کی تعبیر اور اپنے والدین کی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے اتے ہیں جہاں اساتذہ کرام نہ صرف جماعتی تدریس بلکہ ہاسٹلوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں بھی ان کی نگرانی اور اصلاح کرتے ہیں۔ اس موقعے پر پرنسپل صاحب نے اسکول کے ملازمین کے لے ایک بیسک بونس تنخواہ کا اعلان بھی کیا۔
