ریحان نبیل چودھری کی شاندار تعلیمی کامیابی

گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر اور پاک کشمیر گجر فورم کے چیئرمین انجینیئر افتخار چودھری کے لیے ایک خوش آئند اور قابلِ فخر خبر سامنے آئی ہے۔ ان کے پوتے ریحان نبیل چودھری نے اپنی تعلیمی کارکردگی سے خاندان کا نام روشن کر دیا۔
گوجرانوالہ میں مقیم ریحان نبیل چودھری نے حالیہ امتحانات میں تین مضامین کے نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مضامین میں A اور ایک مضمون میں A+ گریڈ حاصل کیا ہے۔ خاندان کے مطابق ریحان اگلے سال مزید تین مضامین کے امتحانات دے گا اور انہیں پوری امید ہے کہ وہ ان میں بھی A+ گریڈ حاصل کرکے اپنی کامیابی کا سفر مزید آگے بڑھائے گا۔
انجینیئر افتخار چودھری نے اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے اور پورے خاندان کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان تقریباً 1950 کے لگ بھگ ہری پور ہزارہ سے گوجرانوالہ منتقل ہوا تھا۔ ان کے والدین گوجرانوالہ میں مدفون ہیں اور آج خاندان کی نئی نسل ملک کے مختلف شہروں اور بیرونِ ملک اپنی تعلیم اور پیشہ ورانہ زندگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائیوں میں سے بعض اسلام آباد، راولپنڈی، بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے میں مقیم ہیں، جبکہ خاندان کی ایک شاخ گوجرانوالہ میں آباد ہے اور ایک بھائی ضلع جہلم میں رہائش پذیر ہیں۔ خاندان کے کئی بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جبکہ بعض بیرونِ ملک بھی کامیابی سے آباد ہیں۔
انجینیئر افتخار چودھری نے کہا کہ ڈاکٹر نبیل اور ڈاکٹر ثنا کے بیٹے ریحان نبیل چودھری کی کامیابی پوری فیملی کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ریحان اور خاندان کے تمام بچوں کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں پاکستان اور پوری انسانیت کے لیے مفید اور کامیاب شہری بنائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اپنے بچوں ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے بچوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
الحمدللہ، خاندان کی نئی نسل علم کے میدان میں آگے بڑھ رہی ہے اور یہی کسی بھی خاندان کا اصل سرمایہ ہے۔