پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے نئے فول پروف ایس او پیز تیار

پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے نئے فول پروف ایس او پیز تیار کر لیے گئے۔وزارت تعلیم نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے سخت اور فل پروف کورونا بچاؤ ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔نئے ایس او پی کے تحت سکول کھلنے پر کسی بھی سکول میں اسمبلی نہیں ہوگی۔طلبہ طالبات کو تفریح بھی نہیں دی جائے گی۔ہر کلاس روم، ٹیچر سٹاف روم اور واش رومز میں صبح سویرے جراثیم کش اسپرے لازم ہوگا۔ایک ڈیسک پر تین کی بجائے دو طلباء بیٹھ سکیں گے۔طلباء طالبات ٹیچرز وغیرہ ایک دوسرے کو کاغذ اور پینسل وغیرہ نہیں دے سکیں گے۔طلبہ ٹیچرز کا ہاتھ ملانا معانقہ ممنوع ہو گا۔کلاس میں صرف انگریزی مضامین پڑھائے جائیں گے۔

دیگر مضامین کا صرف ہوم ورک دیا جائے گا۔ایک کلاس میں بیس بچے بیٹھ سکیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں