جنگ ستمبر1965 کے ہیرو میجر راجا عزیز بھٹی کا 55 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے‘ قومی ہیرو راجا عزیز بھٹی شہید جنگ ستمبر میں لاہور برکی کے محاذ پر وطن کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کی توپ کا گولہ لگنے سے شہید ہوگئے تھے‘ انہیں جرائت اور شجاعت بہادری کا مظاہرہ کرنے پر پاک فوج کا سب سے بڑا اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا‘ یوم شہادت پر آج شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی‘ شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی اور ملک کے دفاع کی دعاء کی جائے گی
