آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تربت کے قریب دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے ایک جوان شہید جبکہ 3 جوان زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربت کے قریب دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ ،سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گردوں کی فائرنگ لانس نائیک وسیم اللہ شہید ہوگئے جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوگئے،دہشت گردی کا واقعہ تربت سے 35کلومیٹر جنوب مشرق میں جھکی کے مقام پر پیش آیا۔