لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 76واں یوم ولادت25 اکتوبرکوعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

دشمن کے خلاف جرائت‘ شجاعت اور بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے قابل فخر جری جوان لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 76واں یوم ولادت25 اکتوبر اتوار کونہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا‘لانس نائیکمحمد محفوظ شہید 25اکتوبر1944 کو پنڈملکاں (موجودہ نام محفوظ آباد) ضلع راولپنڈی میں پیداہوئے‘ لانس نائیک محمد محفوظ 25اکتوبر1962 کو بری فوج میں شمولیت اختیار کی۔لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے 18دسمبر1971 کو واہگہ،اٹاری سرحد پر جام شہادت نوش کی لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے والد محترم جناب مہربان خان نے شہید کے لیے نشان حیدر کا اعزاز31جنوری 1977کوحاصل کیا

اپنا تبصرہ لکھیں