Nov 08, 2020
پاک فوج کے پہلے نشان حیدر حاصل کرنیوالے شہید کیپٹن محمد سرور کا 110 واں یوم پیدائش 10 نومبر کو ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا جائیگا کیپٹن سرور شہید 10 نومبر 1910 کوضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں پیداہوئے انہوں نے 27 جولائی 1948 کوآزاد کشمیر کے محاذ پر مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جنہیں بعد از شہادت پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا یہ پاک فوج کے پہلے شہید تھے جنہیں پاک فوج کی جانب سے نشان حیدردیا گیا۔