پاک فوج کی جانب سے نشان حیدر پانے والے سوار محمد حسین شہید کے یوم شہادت پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق تقریب میں سوار محمد حسین شہید کے لواحقین اور فوج کے اعلی افسران شریک ہوئے۔تقریب کے دوران شہید کے مزار پر پھول چڑھائے گئے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی یادگار پر پھول چڑھائے گئے۔جمعرات کو سوار محمد حسین شہید کا 49واں یوم شہادت ہے۔انہوں نے 1971کی جنگ میں شکر گڑھ کے مقام پر جام شہادت نوش کیا تھا۔انہوں نے جنگ کے دوران لازوال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تن تنہا16بھارتی ٹینکوں کو تباہ کیا تھا۔