صرف ایک سال میں

1 سال میں 10 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق صرف ایک سال میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 300 فیصد اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے  سابق سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر نے انکشاف کیا کہ ملک میں گزشتہ سال تک سالانہ اوسطً 2 سے ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون ملک جاتے تھے، تاہم اب اس سال یہ تعداد بڑھ کر 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ملک کے حالات اس قدر خراب ہو چکے کہ ملک کے بہترین دماغ تیزی سے ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق غیر یقینی معاشی و سیاسی صورتحال، مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان لاکھوں نوجوان رزق کی تلاش میں سمندر پار چلے گئے۔

روزگار کے حصول کیلیے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہوگیا ہے۔