قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر واثق ملک کی گاڑی پر فائرنگ

اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر واثق ملک کی گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 لڑکوں نے 2 فائر کیے، پہلا فائر گاڑی کے پچھلے حصے اور دوسرا ونڈ اسکرین پر لگاایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کیا گیا پہلا فائر سر کے پاس سے گزرتا ہوا گاڑی کے پچھلے حصے پر لگا۔ واثق ملک کو پہلے بھی دھمکی آمیز کال ملی تھی جس سے پولیس کو آگاہ کیا گیا تھا