عائشہ فاروقی دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر

دفتر خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ فاروقی دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر کردی گئی جبکہ ڈاکٹر محمد فیصل کو جرمنی میں پاکستان کا سفیر تعینات کر دیا گیا۔عائشہ فاروقی کو ترجمان دفترخارجہ مقررکیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، عائشہ فاروقی جلد ہی چارج سنبھال لیں گی۔عائشہ فاروقی اس سے پہلے ہیوسٹن امریکا میں بطور قونصل جنرل فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق عائشہ فاروقی کو ڈاکٹر فیصل کی جگہ ترجمان دفترخارجہ مقررکیا گیا ہے۔ڈاکٹرفیصل کو ترجمان دفترخارجہ کے عہدے سے ہٹاکر اب جرمنی میں پاکستان کے سفیر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں یہ بات قابل ذکر ہے اب دفتر خارجہ میں ترجمان کی ذمہ داری ایڈیشنل سیکرٹری کی سطح کے افسر کو جاتی ہے اس سے قبل یہ ذمہ داری ڈائریکٹر سطح کے جونیئر افسر نبھاتے رہے ہیں