ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے مابین بھائی چارے کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگا

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور‘ سابق صدر رانا محمد ایاز‘ سابق سینیئر نائب صدر طاہر آرائیں‘ عمران شبیر عباسی نے اپنے مشتررکہ بیان میں کہا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان اس خطے میں امن اور دونوں ملکوں کے مابین بہترین سفارتی تعلقات اور بھائی چارے کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگا انہوں نے اپنے بیان میں ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کا پلیٹ فارم دونوں ملکوں کے تاجروں اور انڈسٹریز سے وابستہ کاروباری حضرات کے لیے ایک مشترکہ دوستانہ بزنس ماحول فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایرانی صدر کے دورے سے خطے اور دونوں ممالک کے تعلقات پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں امن اور ترقی کے لیے باہمی تعاون کے وسیع کرنے کا موقع ملے گا پاک ایران سرحد کے دونوں طرف تجارتی مراکز کا قیام خوش آئند ہے۔ ہمارے تعلقات صرف سفارتی حد تک محدود نہیں۔دونوں ممالک ہمسائیگی کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں