16 مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 6.32 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی اور اب پیٹرول کی قیمت 99.93 فی بیرل کے قریب ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.97 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، ڈیزل کی موجودہ قیمت تقریباً 99.08 فی بیرل ہے۔
یاد رہے یکم مئی کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔او سی اے سی اور ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق جولائی 2023 سے لیکر اپریل 2024 کے اختتام تک ملک میں 12443000 ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 13970000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔