خواتین افسران کو بطور ڈپٹی کمشنر تعینات

بلوچستان حکومت نے مزید دو اضلاع میں خواتین افسران کو بطور ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا ہے۔ اس طرح صوبے میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات خواتین افسران کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے۔بلوچستان کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ اتنے زیادہ اضلاع میں بیک وقت خواتین افسران کا ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن بلوچستان کے مطابق گریڈ 18 کی فریدہ ترین کو ڈپٹی کمشنر صحبت پور اورحمیرا بلوچ کو ڈپٹی کمشنر لسبیلہ تعینات کردیا گیا ہے۔اس سے پہلے 24 اپریل کو ایک اور حکمنامے کے ذریعے بی سی ایس گریڈ 18 کی افسر روحانہ گل کاکڑ کو ڈپٹی کمشنر حب جبکہ عائشہ زہری کو ڈپٹی کمشنر آواران مقرر کیا۔گریڈ اٹھارہ کی افسر بتول اسدی ستمبر 2023 سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ اس طرح صوبے کے 36 اضلاع میں سے پانچ کی ضلعی انتظامیہ کی سربراہان خواتین ہو گئی ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں