تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا تاہم بالائی، وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سرگودھا میں 20، نور پور تھل 19، جوہرآباد 15، فیصل آباد 7، بھکر 6، لیہ، ساہیوال 4، قصور، شیخوپورہ، ڈی جی خان (سٹی) 3، لاہور (سٹی 2، ائرپورٹ ایک)، چکوال 2، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک، میرکھانی 14، دیر(بالائی) 9، کالام 4، دروش 3، بنوں 2، چترال اور ڈی آئی خان (ائرپورٹ)میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت میں درجہ حرارت 44، بہاولپور، جیکب آباد، خیرپور اور روہڑی میں 42 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوان اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں