ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کوحادثے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کی زیرصدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامہ اجلاس جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا قافلہ مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کر کے واپس آ رہا تھا کہ صدر اور وزیرخارجہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کےگورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدرکے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار تھے،ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا مقام شمال مغربی صوبے آزربائیجان شرقی میں اوزی گاؤں کے قریب ہے۔ حادثے کے بعد ایرانی حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی جان کو خطرہ ہے جس کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی سپریم کونسل کا اجلاس طلب کیا۔
