وزارت پوسٹل سروسز کو ختم کرکے وزارت مواصلات میں ضم کر دیا گیا

وزارت پوسٹل سروسز کو ختم کرکے وزارت مواصلات میں ضم کر دیا گیاوفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت وزارت پوسٹل سروسز ختم کردی ہے وزارت ختم کرنے کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیافاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ میں ای سی ایل کے24 کیس رکھے گئے،جن میں ای سی ایل میں 4 کے نام شامل اور 8 افراد کے نام نکال دیے گئے ہیں، جبکہ 8 افراد کے نام نکالنے کومعاملہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر صحت کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پندرہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ ارکان نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ کابینہ نے مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست متفقہ طور پر مسترد کردی ہے۔آئین و قانون سے متصادم کوئی بھی ایجنڈا نہیں لایا جائے گا۔ کابینہ میں ای سی ایل کے نام کے 24 کیس رکھے گئے۔ ای سی ایل میں 4 کے نام شامل اور 8 نام نکال دیے گئے ہیں۔ جبکہ ای سی ایل سے8 افراد کے نام نکالنے کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ فردوس عاشق نے بتایا کہ اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اجلاس میں ایل او سی پر 13ہزار 982 گھرانوں کیلئے پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔پیکج کے تحت متاثرہ گھرانوں 67 کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی۔ اجلاس میں بھارت سے پولیو فنگر مارکر درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں ریئرایڈمرل ذکاء الرحمان کو جی ایم کے پی ٹی تعینات اور فرخ اقبال کو صدر اور سی ای او ویمن بینک تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ جنجال پورہ بنا ہوا تھا۔ پی سی بی کیلئے 11 ارکان کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ای سی سی کے 12دسمبر 2019ء کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی ہے مشیر صحت ظفر مرزا نے کہا کہ کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی۔ وفاقی کابینہ سے 89 دواؤں کی قیمتوں میں 15فیصد کمی کی منظوری لی گئی۔ جن دواؤں کی قیمتیں کم کی گئیں ان میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ 2018ء کی میڈیسن پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ وزارت پوسٹل کے ماتحت کام کرنے والے 13 ہزار ڈاک خانے اور متعلقہ تمام شعبوں کو وزارت مواصلات کے ماتحت کرد یا ہے مواصلات ڈویژن کے محکموں میں نیشنل پالیسی پلاننگ، انٹر نیشنل روڈ منصوبہ، موٹر وے، ہائی وے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، روڈ فنڈ، نیشنل روڈ سیفٹی کونسل، سیونگ بینک،پوسٹل لائف انشورنس، انٹر نیشنل روڈ منصوبہ، سٹریٹجک روڈز شامل ہونگے فیصلہ قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے پاکستان کو بے شمار معاشی مسائل کا سامنا ہے جس کے باعث پاکستان کو اربوں ڈالر کا قرض بھی لینا پڑا۔ تاہم موجودہ رپورٹس کے مطابق پاکستان کے حالیہ خسارے میں 73 فیصلہ کمی آئی ہے جس کے مطابق پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے