مسلم دنیا‘ یورپ‘ ایشاء اور مشرق وسطی سمیت دنیا بھر میں تحریک آزادی کشمیر کے عالمی مبلغ قائد حریت کشمیر جماعت اسلامی کے بانی راہنماء محترم پروفیسر الیف الدین ترابی مرحوم کے کے فرزند ارجمند کشمیر فورم کے صدر او انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل ممتاز دانش ور جاوید الرحمن ترابی نے‘ ممتاز اسکالر کشمیری راہنما،ڈاکٹر غلام نبی فائی تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی اوورسیز کشمیری راہنما نذیر احمد قریشی‘ مزمل ایوب ٹھاکر ا سردار ذوالفقار اور ظفر قریشی کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس شاہ اللہ دتہ اسلام آباد میں پر وقار عشائیہ دیا‘ تارکین وطن حریت قیادت کے وفد کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی‘ راجہ فہیم کیانی غالب صاحب نذیر قریشی مزمل ٹھاکر بھی شریک ہوئے عشائیہ تقریب میں جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے امیر ڈاکٹر محمدمشتاق خان‘ سابق رکن قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی اور جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرکے نائب امیر نور الباری‘شتاق خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر خان کے علاوہ کنوینر تحریک حریت کشمیر غلام محمد صفی‘ اور سیکرٹری جزل جماعت اسلامی ازادکشمیر سید ارشد بخآری ایڈوکیٹ صدر بزنس فورم آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سردار عمران عزیز صدر الپاہن ایسوسی ایشن آزاد کشمیر گلگت بلتستان نثار احمد شاہق امیر جماعت اسلامی ازادکشمیر ضلع اسلام آباد عطاء الرحمان چوہان ڈاکٹر ولید رسول ڈاکٹر مجاہد گیلانی بھی شریک ہوئے‘ مہمانوں کی تواضع کی گئی اور انہیں محترم جناب پروفیسر الیف الدین ترابی کی لکھی ہوئی کتابوں کا ایک ایک سیٹ تحفہ میں دیا گیاع مقررین نے کہا،تحریک کشمیر حق خودارادیت تک جاری رہے گی مودی کو مقبوضہ کشمیر میں شکست فاش ہو گی،الحاق پاکستان ہماری منزل ہے،حکومت تحریک آزادی کو اولیت دیتی ہے،وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تحریک آزادی کشمیر کو ہمیشہ اہمیت دی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے لبریشن کمیشن کو وزارت میں تبدیل کیا،کشمیری ڈائسپورہ انتہائی اہم کام کر رہا ہے،آپ جو تجاویز دیں گے ان پر عمل ہو گا،بیس کیمپ کی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،ہمیں افواہوں پر کان نہیں دھرنے چاہیں کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی نہ ہم ہونے دیں گے،انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا، تحریک آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،جماعت اسلامی کشمیر کا مضبوط ادارہ ہے،شہداء کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے نکالیں گے،۔شہداء کشمیر ہمارا فخر ہیں،ہمیں اپنے شہداء کا خیال رکھنا ہو گا۔ بھارت نے کشمیر پر بہت غلط فہمیاں پیدا کی ہیں،ہماری صفوں میں بھی کچھ غلط فہمیاں ہیں،مجھے پاکستانی ایجنٹ کہا گیا اور ہتھکڑیاں لگائی گئیں،ہم وزیراعظم شہباز شریف سے ملے ہیں،یسین ملک اور شبیر شاہ کی قربانیاں عظیم ہیں،میرا تعلق جماعت اسلامی سے ہے،گریٹر کاز کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہونگی،مجھے یسین ملک کی ترجمانی کرنی ہے۔ یسین ملک ڈیتھ سیل میں قید ہے،میر واعظ مولوی فاروق سے ملاقاتیں رہیں،شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ایران کے صدر اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،حریت قائدین کی کمٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،میرواعظ خاندان کی دینی اور سیاسی خدمات غیر معمولی ہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کر رہا ہے،انشائاللہ تحریک آزادی کامیابی سے ہم کنار ہو گی،الحاق پاکستان ہمارا نصب العین ہے۔کشمیر کے لیڈروں کو بصیرت کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا،،ہمیں کشمیر پر بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے،لیڈر شپ قوم کو مایوسی سے بچائے کشمیری عوام جموں و کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے تک اپنے شہدا ء کے مشن کو جاری رکھیں گے کشمیری عوام جدوجہد آزادی، ترقی اور محفوظ مستقبل کے لیے میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں حریت رہنماؤں بھارت کی تمام سازشوں، جبر اور استبداد کے باوجود کشمیر کی آزادی کے لیے انتھک جدوجہد کی۔اس موقع پر ایران کے صدر،وزیر خارجہ اور دیگر افراد کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلیے دعا کی گئی
