درجہ حرات 53 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا

ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 53 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا ، سندھ کا علاقہ موہنجو دڑو میں سورج سوا نیزے پر آگیا، دیگر کئی علاقوں میں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اثر انداز ہونے والی غیر معمولی گرمی کی لہر نے مئی کے ماہ میں ہی شہریوں کو بے حال کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی کے ماہ کے آخری ہفتے میں قیامت خیز گرمی پڑنے کے نئے ریکارڈ قائم ہو رہے۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقے قیامت گرمی کی لہر کے زیرِ اثر ہیں، پیر کے روز موہنجو دڑو میں سورج سوا نیزے پر آگیا۔ موہنجو دڑو میں پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ہوشربا 53 ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موہنجو دڑو کے علاوہ بھی کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔پیر کے روز دادو میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سکھر اور سبی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ بہاولپور میں درجہ حرارت 47، مٹھی اور سرگودھا میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ فیصل آباد، ساہیوال، نوکنڈی، جہلم، بنوں میں درجہ حرارت 45 جبکہ حیدرآباد میں 44 اور ٹنڈوالہ یار میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ملک میں ہیٹ ویوو کی چھٹی ہونے، طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور پنجاب کے کئی علاقوں میں بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کر دی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں