شہید آیت اللہ رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان کی یاد تازہ رہے گی اور ہم ان کے راستے کو جاری رکھیں گے

اسلام آباد
ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر رئیسی ابراہیم کی یاد میں منگل کو یہاں ایران سفارت خانہ کے زیر اہتمام ایک تعزیتی تقریب ہوئی‘ جس میں پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری المغدم نے اظہار خیال کیا‘ اور شہید صدر کو خراج عقیدت پیش کیا‘ تقریب سے ملی یک جہتی کونسل کے صدر ابولاخیبر زیبر نے بھی اظہار خیال کیا اور تعزیتی تقریب میں جماعت اسلامی کے راہنماء لیاقت بلوچ اور دیگر سیاسی راہنماء بھی شریک ہوئے‘ پاکستان میں ایران کے سفیر نے تعزیتی تقریب میں شریک ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور شہید صدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام کی جانب سے اس حادثے پر بہت غم کا اظہار کیا گیا ہے‘ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حادثہ تھا اور ہماری مسلح افواج کے تحقیقاتی کمشن نے اپنی رپورٹ دی ہے کہ شدید بارش اور موسم کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ شہید آیت اللہ رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان کی یاد تازہ رہے گی اور ہم ان کے راستے کو جاری رکھیں گے شہید آیت اللہ رئیسی کے افکار کے پیش نظر، عالم اسلام کو اس وقت مشترکہ چیلنجوں کو حل اور اتحاد کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سامراج کے مقابلے اور وحدت اور ہمسائیگی پر مبنی سفارتکاری کو اپنا کر شہید رئیسی کے ناتمام راستے کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ شہید آیت اللہ رئیسی کی مخلصانہ خدمات کو نہ صرف ایرانی عوام بلکہ دیگر اقوام اور حکومتوں کے لئے بھی ایک نمونہ عمل ہیں‘انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام صدر شہید کے دورہ پاکستان کو ہمیشہ اپنے دلوں اور ذہنوں میں زندہ و تازہ رکھیں گے۔ فلسطین اور اسلامی استقامت کے لئے شہید آیت اللہ رئیسی اور ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ شہید صدر آیت اللہ رئیسی صدر مملکت ہونے کے باوجود عام اور سادہ زندگی گذارتے اور وہ ایک عابد، صالح اور باعمل شخصیت تھے- انہوں نے کہا آیت اللہ رئیسی نے اقتصادی معاملات کو بہتر بنانے میں اہم رول اداکیا۔ وہ پاکستان سے ایک خاص تعلق اور روابط میں دلچسپی رکھتے تھے یہاں اپنیودرہ کے دوران ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کرنے کی خواہش تھی تاہم سیکورٹی کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا وہ مشرق وسطی کے ممالک کے درمیان روابط قائم کرنے میں بہت زیادہ کوشاں تھے صدر ایران ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ہمیں بہت افسوس ہے۔ ان کی موت سے نہ صرف ایران کا نقصان ہوا ہے بلکہ ہندوستان کو بھی بہت رنج وغم کا احساس ہے ہم اس مشکل گھڑی میں ایران کی عوام کے ساتھ ہیں۔ان کی شہادت سے نہ صرف ایرانی قوم بلکہ پاکستان اور خطے کی تمام اقوام کو بہت بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قوم کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جس حکمت عملی پر شہید رئیسی عمل پیرا تھے بلاشبہ وہ اب کے بعد بھی پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی‘ تقریب سے ملی یک جہتی کونسل کے صدر ابوالخیر زبیر نے بھی اظہار خیال کیا اور شہید صدر صو خراج عقیدت پیش کیا

اپنا تبصرہ لکھیں