ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
راولپنڈی
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب صفائی پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے
تمام علاقوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گزشتہ روزہیڈآفس میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع کے ایم سیز کے چیف آفیسرز کیلئے تفصیلی بریفنگ کا اہتمام کیا،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سبطین شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے صفائی سروسز کی فراہمی سے متعلق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکنگ پلان سے سی اوز کو آگاہ کیا،بعدازاں وفد کو کنٹرول روم میں بھی مانیٹرنگ،حاضری اور دیگر امورسے متعلق بریفنگ دی گئی،وفد کے شرکاء نے ورکنگ اور کنٹرول روم مانیٹرنگ سمیت تمام امور پر تفصیلی بریفنگ کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنا نام پیدا کیا ہے خوشی ہے کہ اب ہمارے علاقے بھی راولپنڈی کی طرح زیرو ویسٹ ہو جائینگے