وزیر داخلہ محسن نقوی نےکیھتولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی ہے۔
محسن نقوی اور پوپ فرانسس کی ویٹی کن سٹی میں ہونے والی ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور ان کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔
دوسری جانب پوپ فرانسس نے سانحہ جڑانوالا کے بعد گرجا گھروں کی فوری تعمیر و مرمت کے کام کو سراہا اورکہا کہ سب کو مل کر امن کے لیے کام کرنا چاہیے۔
پوپ فرانسس نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے دورۂ پاکستان کی دعوت ملی ہے ، پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان کا دورہ کریں۔
اس کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسئلہ فلسطین پر مؤثر مؤقف اپنانے پر پوپ فرانسس کا شکریہ بھی ادا کیا۔