’معافی کی طلبگار ہوں‘ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا حج کے مقدس سفر پر روانہ

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا حج کے مقدس سفر کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پر صارفین کو اطلاع دی کہ وہ حج کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں صارفین سے غلطیوں  پر معافی بھی طلب کی۔
نہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے حج کے عظیم الشان سفر پر جانے کا موقع ملا ہے۔ جیسے میں اس زندگی بدل دینے والے سفر پر روانہ ہو رہی ہوں میں عاجزی سے آپ سے معافی کی طلبگار ہوں۔‘
ٹینس سٹار نے مزید لکھا کہ ’میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ میری عبادات کو قبول فرمائے اور مجھے سلامتی کے راستے پر چلائے۔ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’امید ہے کہ میں اس سفر سے جب واپس آؤں گی تو میرے دل میں عاجزی ہوگی اور میرا ایمان مزید مضبوط ہوگا۔‘
اپنا تبصرہ لکھیں