راولپنڈی ( )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو آلائشیں ڈالنے کیلئے بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز کی فراہمی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے گزشتہ روز ایران روڈ پر آگاہی کیمپ لگایا،کیمپ میں چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق نے شہریوں میں بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز اور شکایات کے اندراج کیلئے متعلقہ نمبروں کے حامل پمفلٹس تقسیم کئے،اس موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی عید الاضحی پر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا،اس سال بھی راولپنڈی عیدالالضحیٰ پر بہترین صفائی کے حوالے سے صوبے میں پہلے نمبر پر ہو گا،شہری بھی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے میں ہمارا ساتھ دیں، صفائی کا مشکل ٹاسک انشاء اللہ شہریوں کے تعاون اور اپنے ورکرز کی انتھک محنت کی بدولت انتہائی آسانی کے ساتھ مکمل کرینگے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی 2024کیلئے صفائی پلان کو حتمی شکل دیدی ہے،شہریوں کے تعاون سے ہی ہم آلائشوں سے پاک راولپنڈی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو پائینگے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے عید الاضحی کی آگاہی کے حوالے سے موثر مہم شروع کر دی ہے،گھر،گھر بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہیلپ لائن اور کنٹرول روم نمبروں پر مشتمل پمفلٹس بھی شہریوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں،عید الاضحی پر شہریوں کو ویسٹ بیگز کی فراہمی اور شکایات کے اندراج کیلئے آگاہی کیمپ لگائے جائینگے،شہر بھر اور تحصیلوں میں بینرز آویزاں کئے جائینگے،جن پر شکایات کے اندراج کیلئے متعلقہ نمبردرج ہونگے اورساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی موصول ہونیوالی شکایات کو بھی آپریشن ڈیپارٹمنٹ کو فارورڈ کیا جائیگا تاکہ فوری طور پر شکایات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔چیئرمین ثاقب رفیق نے آگاہی مہم کی بریفنگ کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شمولیت اس آپریشن کی کامیابی کیلئے ضروری ہے،سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کے زریعے شہریوں کو متعلقہ نمبروں اور سوشل میڈیا پیجز،موبائل ایپ کا بتا یا جائے تاکہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ہم سے رابطہ کر سکیں،امید ہے کہ شہری بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عیدا لاضحی پر آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے میں ہمارا ساتھ دینگے،قربانی کرنے کے بعد آلائشوں کو کہیں بھی کھلے میں نہ پھینکیں،ہمارے فراہم کردی ویسٹ بیگز میں ڈال کر کوڑادان یا مختص کردہ مقام پر پہنچائیں یا ہمارے ورکر ز کے حوالے کریں،کسی بھی شکایت کے فوری ازالے کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1139،موبائل ایپ کلین راولپنڈی اور سوشل میڈیا پیجز پر ہمیں تصاویر اور درست لوکیشن کے ساتھ ٹیگ کریں
