راولپنڈی
چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق اور سی ای او رانا ساجد صفدر نے کہا ہے کہ
ورکرز ہمارے ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی عید الاضحی صفائی آپریشن میں کامیابی ان کی مرہون منت ہے، یہ ہمارے سر کا تاج اور ماتھے کا جھومر ہیں،ان کو درپیش مسائل کا ادراک ہے اور انشائاللہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے وسائل کے مطابق ان کے تمام مسائل کو حل کرے گی، گزشتہ روز لیاقت باغ ورکشاپ میں ورکرز میں عید الاضحی صفائی اپریشن کے اعزازیہ کے چیک اور ٹھنڈے پانی کیلئے واٹر کولر تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثاقب رفیق نے کہا کہ ورکز ہمارے صفائی اپریشن میں سب سے اہم حصہ ہیں اور انہوں نے انتھک محنت کر کے عیدالاضحی صفائی اپریشن کو کامیاب کیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ان کو اعزازیہ کے چیک دیے جا رہے ہیں انشائاللہ دیگر تمام مسائل کو بھی حل کیا جائے گا، یو سی میں موجود ورکرز کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لیے واٹر کولر دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اس گرم موسم میں صفائی کرتے ہوئے ٹھنڈا پانی پی سکیں ہماری شہریوں سے بھی التماس ہے کہ اس گرم موسم میں اپ کو صفائی کی سہولتیں فراہم کرنے والے ان ورکز کا احترام کریں انہیں ٹھنڈا پانی پیش کریں اور ان کے فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں ساتھ دیں، سی ای او رانا ساجد صفدر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ورکز کے مسائل کے حل کیلئے لیے کوشاں ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ وسائل کے مطابق ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا، ورکز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ان کے کام کی بدولت ہی کمپنی کی نیک نامی ہے، ان سی ہی ہمارا نام ہے اگر یہ ہیں تو کمپنی کا ایک نام ہے انشائاللہ تمام مسائل کو حل کریں گے۔