ہلدی ہمارے کچن کا ایک اہم جز ہے زمانہ قدیم سے اپنی ادویاتی خصوصیات کی وجہ سے گھریلو نسخوں کے طور پر استعمال ہوتا چلا آرہا ہے۔اسے بہت سی اشکال میں استعمال کیا جاتا ہے، مثلا چوٹ کی صورت میں اسکا لیپ متاثرہ حسے پر لگایا جاتا ہے اور اسی طرح اندرونی چوٹ کی صورت میں ہلدی ملا دودھ بھی اکسیر ہے۔ لیکن اسکی ایک اوراہم شکل ہلدی والی چائے ہے
یہ گرم اور سکون بخش مشروب نہ صرف اپنے ذائقے میں لاجواب ہے ، بلکہ اس کے اندر طاقتور طبی خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو سوزش اور جوڑوں کے درد میں آرام دیتی ہیں۔