پاکستان کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کی تقلید کرنی چاہیے

فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے مرکزی صدر سردار طاہر محمود اور مرکزی کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کی تقلید کرنی چاہیے اور ہمیں اس خطہ میں اپنے مسائل کے حل کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے بھارت نے جو کچھ شہریت قانون کی وجہ سے مسائل کھڑے کیے ہوئے ہیں بہت جلد یہ ملک انہی مسائل کی وجہ سے ٹو ٹ جائے گا اور اس خطہ میں بھارت کوئی بڑا خطرہ نہیں رہے گا اس متعصب ملک کی تباہی مودی کے فیصلوں کے ہاتھوں ہی ہوگی اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس خطہ میں بھارت اور اس کی قیادت کی امن دشمن پالیسیاں سب سے بڑا خطرہ ہیں اور ہمیں پوری قوم کو یکسو ہو کر اور باہم مل کر متحد ہو کر بھارت کی جانب سے کھڑے کیے جانے والے خطرات کا ایک متحد قوم کی طرح مقابلہ کرنا ہے اور دنیا بھر کے ہر فورم پر بھارت کو شسکت دینی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت چھوٹی ہے اور ھوٹے حجم کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم اپنے وطن کی ترقی کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بھارت نے جو کچھ شہریت قانون کی وجہ سے مسائل کھڑے کیے ہوئے ہیں بہت جلد یہ ملک انہی مسائل کی وجہ سے ٹو ٹ جائے گا اور اس خطہ میں بھارت کوئی بڑا خطرہ نہیں رہے گا اس ملک کی تباہی مودی کے فیصلوں کے ہاتھوں ہی ہوگی

اپنا تبصرہ لکھیں