چئیرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے اتوار کے روز بارش کے بعد آریہ محلہ یو سی 45 میں نالے کی صفائی کا جائزہ لیا،مینیجر آپریشنز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عامر یونس نائیک نے چئیرمین آر ڈبلیو ایم سی کو بارشوں کےجاری سیزن میں شہرکی صفائی اور نالیوں کی ڈی سلٹنگ کیلئے ستھرا پنجاب صفائی مہم کے تحت زیروویسٹ آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی،چئیرمین آر ڈبلیو ایم سی حسن وقار چیمہ نے آپریشن سٹاف کو بارش میں نالیوں کی صفائی مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری بھی بارشوں میں کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ نالے اور نالیوں میں پھینکنے سے گریز کریں اور شہر کی صفائی میں ہمارا ساتھ دیں
