ذرا سوچیے تو پاکستان کبھی کیا تھا اور اسے ہمارے حکمرانوں نے کیا بنادیا ہے۔
تاریخ کا تجربہ بتاتا ہے کہ انانوں اور قوموں کی زندگی میں اصل چیز نظریہ ہوتا ہے۔ یہ نظریہ تھا جس نے روس میں انقلاب برپا کیا اور اسے دنیا کی سپرپاور بنایا، یہ نظریہ تھا جس نے چین میں انقلاب برپا کیا اور آج چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت ہے، یہ نظریہ تھا جس نے پاکستان تخلیق کیا۔ اسی تناظر میں دیکھا جائے تو پاکسان کے ہر مسئلے کا حل ملک کے نظریے کی طرف لوٹنے میں ہے۔ نظریہ ہی ہمیں حقیقی معنوں میں آزاد ملک اور آزاد قوم بنا سکتا ہے۔ نظریہ ہی پوری قوم کو تخلیقی قوم میں ڈھال سکتا ہے، صرف نظریے کی پاسداری سے ہمیں اہل اور مخلص قیادت میسر آسکتی ہے۔