اسلام آباد،پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات کے وقت میں شدیددھند چھاے رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گااسلام آباد میں موسم سرداور خشک رہنے کے ساتھ دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ دھند کی وجہ سے موٹر وے بھی بند رہے گی اور دھند کم ہونے کی صورت میں موٹر وے کھول دی جائے گی اسلام آباد میں موسم سرداور خشک رہنے کے ساتھ رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔پیر کے روز اسلام آباد، پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد سمیت پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقیجبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدیددھند کی لپیٹ میں رہے۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 21،گوپس، بگروٹ منفی 12، استور منفی 11، گلگت منفی 07، کالام اورقلات میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
