سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ’ آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ مملکت کے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جاسکتے‘۔
ولی عہد نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے بدھ کو ریاض میں مجلس شوری کے 9 ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔